www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام حسن روحانی نے آج رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی اور اقوام 

متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے حوالے سے اپنے سفر کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر جناب حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے کل بروز پیر نیویارک روانہ ھو جائیں گے۔
صدر مملکت کل صبح نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب کے بعد وہ نیویارک روانہ ھوں گے اور نیویارک پھنچتے ھی فرانس، آسٹرلیا کے صدور، جرمنی کے وزیر خارجہ اور فیجی کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔
اس سفر میں صدر مملکت مختلف غیر ملکی اخبارات، رسائل اور ٹیلی ویژین چینلز سے گفتگو کریں گے اور دیگر ممالک کے اعلیٰ عھدےداران سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مختلف جلسوں میں گفتگو بھی کریں گے۔
 

Add comment


Security code
Refresh