اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرپاکستان اورھندوستان کے وزرائے اعظم کے مابین ملاقات کے امکانات روشن ھو گئے ہیں۔
پاکستان اور ھندوستان کے سیاستدانوں اور اھم شخصیات کی جانب سے دونوں ملکوں کے مابین قریبی تعلقات کے فروغ پر تاکید کے ساتھ ھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نےبھی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاک ،ھند وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کی حمایت کردی ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے نیویارک میں صحافیوں سے گفت گو کے دوران کھا کہ لائن آف کنٹرول پر تشدد کا معاملہ پاک ،ھند وزرائے اعظم حل کر سکتے ہیں اور انھیں کرنا چاھئے۔
بان کی مون کاکھناتھاکہ گذشتہ ماہ پاکستان کے دورے میں انھوں نے وزیراعظم نواز شریف سے پْرزور سفارش کی تھی کہ وہ بھارتی ھم منصب سے ملاقات کیلئے جنرل اسمبلی کے اجلاس کا فائدہ اٹھائیں۔