www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

فرانسیسی وزیر داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ تقریبا 130 فرانسیسی شھری اس وقت شام میں جنگ لڑ رھے ہیں اور یہ بات بھت زیادہ تشویشناک ہے

 چونکہ ان کی وطن واپسی کے بعد فرانس کو خطرات لاحق ھو سکتے ہیں۔
ان کا کھنا تھا کہ تقریبا 50 فرانسیسی شدت پسند وطن واپس لوٹ چکے ہیں جبکہ 40 بھت جلد واپس آنے والے ہیں اور اس بات کا بھت زیادہ خدشہ ہے کہ 100 سے زائد فرانسیسی شدت پسند شھری شام کی جنگ میں حصہ لینے کے لئے بھت جلد روانہ ھوں گے۔
رواں سال کے آٹھویں مھینے میں ایک فرانسیسی شھری شام کی سرکاری فوجوں کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا تھا۔
فرانس کے وزیر داخلہ کی جانب سے اس صورتحال پر ایسے وقت تشویش کا اظھار کیا گیا جب فرانسیسی حکومت شام پر حملہ اور شام میں موجود دھشتگردوں کی مسلسل حمایت کررھی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh