www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراھيمي نے جنيوا دو کانفرنس کے جلد انعقاد کا عندیہ ظاھر کيا ہے۔

رشا ٹوڈے سے بات چيت کرتے ھوئے اخضر ابراھيمي نے کھا کہ جنيوا دو اجلاس کے جلد از جلد انعقاد کے بارے ميں عالمي سطح پر صلاح و مشورے کا عمل جاري ہے اور اميد ہے کہ يہ اجلاس دو ماہ کے اندر بلايا جاسکے گا۔ شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے نمائندے نے ايک بار پھر يہ بات زور ديکر کھي کہ شام کے بحران کو فوجي طريقے سے حل کيا جانا ممکن نھيں ہے۔
انھوں نے بحران شام کے حل ميں امريکہ اور روس کے کردار کو اھم اور بنيادي قرار ديتے ھوئے اميد ظاھر کي کہ عرب ممالک بھي اس حوالے سے مشترکہ موقف اپنائيں گے۔
اخضرابراھيمي نے واضح کيا کہ شام کے بارے ميں ھونے والا جنيوا دو اجلاس ھمہ گير ھوگا اور اس ميں تمام علاقائي اور عالمي فريقوں کو شرکت کي دعوت دي جائے گي۔
انھوں نے کھا کہ تمام فريقوں کو اس اجلاس ميں شرکت کي غرض سے خود کو پوري طرح تيار رکھنا چاھيے۔
واضح رھے کہ امريکي وزيرخارجہ جان کيري، روس کے وزير خارجہ سرگئي لاؤروف اور شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراھيمي نے اپني حاليہ ملاقات ميں اس بات پر اتفاق کيا تھا کہ بحران شام کو پرامن طريقے سے حل کرنے کے لئے سفارتي کوششيں جاري رکھي جائيں۔
 

Add comment


Security code
Refresh