الجزيرہ سيٹلائٹ نيوز چينل ہے جس کا مرکز قطر کے دارالحکومت دوحا ميں ہے ۔ اس کي نشريات صھيوني حکومت امريکا اور سعودي عرب
کے مفادات کے تحفظ کے لئے ھوتي ہيں۔
غرب اردن کے فلسطيني نوجوانوں نے فلسطين کے تعلق سے اس چينل کي غلط خبروں اور معاندانہ روش کے خلاف رام اللہ ميں اس کے نمائندہ دفتر کے سامنے احتجاجي مظاھرہ کيا۔ فسلطيني نوجوانوں نے رام اللہ ميں الجزيرہ کا دفتر بند کئے جانے کا مطالبہ کيا ۔ رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ مشتعل فلسطيني نوجوان الجزيرہ کے دفتر پر حملہ کرنا چاھتے تھے ليکن فلسطيني انتظاميہ کي پوليس نے انھيں دفتر تک جانے سے روکا اور طاقت کا سھارا لے کر انھيں منتشر کرديا ۔
غزہ پٹي کے فلسطيني بھي الجزيرہ کي فلسطين مخالف روش پر معترض ہيں۔ فلسطيني عوام کے اعتراض کے نتيجے ميں غزہ ميں الجزيرہ کا دفتر بند ھوچکا ہے ۔
مصري نوجوانوں کا بھي کھنا ہے کہ الجزيرہ صھيوني حکومت کے مقاصد کے لئے کام کرتا ہے ۔ انھوں نے بھي الجزيرہ کا دفتر بند کئے جانے کا مطالبہ کيا ہے ۔
مصري نوجوانوں کا کھنا ہے کہ الجزيرہ مشرق وسطي ميں صھيونيوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے قائم کيا گيا ہے اوراس کي نشريات مصر کے خلاف اور اسرائيل کے فائدے ميں ھوتي ہيں ۔ مصريوں کا کھنا ہے کہ الجزيرہ مصر ميں فتنہ بھڑکانے کا کوئي بھي موقع ھاتھ سے جانے نھيں ديتا اور مصر کے تعلق سے اس کي نشريات تخريبي ھوتي ہيں ۔
شام کے باشندوں کو بھي الجزيرہ کے رويئے پر اعتراض ہے ۔ ان کا کھنا ہے کہ الجزيرہ شام کے واقعات کي صحيح تصوير پيش نھيں کرتا ہے اور شام کے تعلق سے صھيوني حکومت کے مفادات کے لئے کام کرتا ہے ۔
اسي دوران الجزيرہ کي مستعفي اينکر لونا الشبل نے انکشاف کيا ہے کہ الجزيرہ کي اکثر رپورٹيں جعلي ھوتي ہيں ۔
انھوں نے بتايا ہے کہ الجزيرہ اور اس جيسے دوسرے چينل خبريں اپنے مالکين کي پاليسيوں کے تحت خاص جھت کے ساتھ تيار کرتے ہيں اورواقعات کو اپنے غلط مقاصد کے تحت بڑھا چڑھا اور اکثر غلط شکل ميں پيش کرتے ہيں ۔ انھوں نے بتايا کہ الجزيرہ ميں نامہ نگاري کے اصولوں اور امانتداري کي پابندي نھيں کي جاتي ۔ الجزيرہ کي مستعفي اينکر لونا الشبل کا کھنا ہےکہ الجزيرہ ان ٹي وي چينلوں ميں سے ہے جو خطے کي اقوام کے خلاف اورمغربي سامراج کے لئے کام کرتے ہيں ۔