شام کی حکومت نے روس امریکہ کے درمیان ھونے والے معاھدے کو اپنی فتح قرار دیا ہے۔
شامی وزیر برائے قومی مفاھمت علی حیدر کا کھنا ہے معاھدہ شامی عوام کو بحران سے نکالنے میں مفید ثابت ھوگا۔ روس اور امریکہ کے معاھدے کے باوجود مختلف علاقوں میں شامی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دعوی کیا کہ وہ پھلے ھی سے شام کے مسئلے کا سفارتی حل چاھتے ہیں۔ تاھم اپنے ماضی کے دعوے کو دوھراتے ھوئے جان کیری کا کھنا تھا اگر شام نے معاھدے کی پاسداری نہ کی تو فوجی کارروائی کا آپشن میز پر موجود ہے۔
شام نے معاھدے کی پابندی کو دھشت گردوں کے لئے امریکی امداد بند کئے جانے سے مشروط قراردیا ہے۔