اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر جناب حسن روحانی نے قرقیزستان کے دارالحکومت بیشکک میں شانگھائي تعاون تنظیم کے سربراھی اجلاس کے
موقع تاجیکستان، منگولیا اور قزاقستان کے صدور سے ملاقات کی۔
ادھر ھندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے آج بیشکک میں صدر جناب حسن روحانی سے ملاقات کی۔ سلمان خورشید نے خطے میں ایران کی اسٹراٹیجیک پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ علاقائي مسائل حل کرنے کے لئے ایران و ھند تعاون کو ضروری قراردیا۔
صدر جناب حسن روحانی نے اس موقع پر ایران اور ھندوستان کے بڑھتے ھوئے تعلقات پر خوشی کا اظھار کرتے ھوئے کھا کہ دونوں ملکوں کو اپنی توانائيوں سے استفادہ کرتے ھوئے تعلقات میں فروغ لانے کی کوشش کرنی چاھیے۔
شانگھائي تعاون تنظیم کے اجلاس میں روس، چین، اسلامی جمھوریہ ایران، روس، تاجیکستان، قزاقستان، افغانستان، ازبکستان اور منگولیا اور قرقیزستان کے صدور شریک ہیں۔ یہ اجلاس گذشتہ روز شروع ھوا تھا۔ اسلامی جمھوریہ ایران کے شانگھائي تعاون تنظیم کا مبصر رکن ہے۔