جبھۃ النصرہ کے وھابی تکفیریوں نے حمص کے علاقے میں 22 خواتین اور بچوں کو علوی ھونے کے جرم میں بےدردی سے قتل کیا۔
"سیرین واچ" نامی مرکز نے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ جبھۃالنصرہ کے تکفیری دھشت گردوں نے حمص کے مشرق میں "مکسر الحصان" نامی گاؤں پر حملہ کرکے خواتین اور بچوں سمیت 22 علوی کا قتل عام کیا۔
اس مرکز نے ـ جس کا ہیڈکوارٹر لندن میں ہے ـ اپنے ایک بیان میں کھا ہے کہ جبھۃالنصرہ کے تکفیریوں کے اس جدید وحشیانہ اقدام میں قتل ھونے والوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ مقتولین میں سے کئی افراد کی عمریں 65 سال سے اوپر ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ افراد اپنی حکومت کی حمایت کی پاداش میں اپنے گھروں کے اندر گولیوں سے چھلنی کردیئے گئے ہیں۔
ادھر شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ شامی افواج نے کل اسی گاؤں میں جبھۃالنصرہ کے دھشت گردوں کا تعاقب کرکے ان میں متعدد کو ھلاک کردیا ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے۔