ھندوستان نے برطانیہ کی جانب سے ھندوستان کا نام غلطی سے ان ملکوں میں شامل کئے جانے پر شدید تنقید کی ہے جنھوں نے شام کی حکومت پر
الزام لگایا ہے کہ اس نے اپنے ملک کے عوام کے خلاف کیمیائی ھتھیار استعمال کئے ہیں۔
ھندوستان کی وزارات خارجہ نے آج ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمروں کی جانب سے غلطی سے ھندوستان کا نام ان ملکوں میں لئے جانے کو ھدف تنقید بنایا ہے کہ جنھوں نے شام کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اپنے ملک کے عوام کے خلاف کیمیائی ھتھیار استعمال کئے ہیں۔اس بیان میں آیا ہے کہ ھندوستان کو شام میں بڑھتے ھوئے تشدد پر تشویش ہے اور وہ اس ملک کی حکومت پر دباؤ ڈالے جانے سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیر مقدم کریگا تاھم اس نے کبھی شام کی حکومت پر کیمیائی ھتھیار استعمال کرنے کا الزام نھیں لگایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور ترکی وہ ممالک ہیں کہ جنھوں نے شام کی حکومت پر اس بات کا الزام لگایا ہے کہ اس نے کیمیائی ھتھیار استعمال کئے ہیں۔