www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

فارس نیوز کے مطابق آج عراقی عوام ، مجاھد گروھوں اور اسلامی دھڑوں نے انقلاب مخالف گروہ کے اڈے اشرف فوجی چھاونی پر حملہ کرکے

اس چھاونی میں موجود منافق عناصر کو نکال باھر کرنےکی کوشش کی۔ اس حملے میں کئي لوگ جاں بحق اور زخمی ھوئے ہیں۔ تسنیم نیوز نے المیادین چینل کے حوالے سے خبردی ہےکہ مشتعل عوام نے ایم کے او دھشتگرد گروہ کی سیکریٹری مریم رجوی کی معاون کو اتنا زد و کوب کیا کہ وہ ھلاک ھو گئی۔ اس حملے میں منافقین کے بیس دھشتگردوں کےمارے جانے کی اطلاع ہے۔ واضح رھے عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام نے اس فوجی اڈے میں منافقین کوبسایا تھا جھاں سے یہ دھشتگرد گروہ ماضی میں بھی عراقی اور ایرانی عوام کےخلاف دھشتگردانہ کاروائياں کرتا رھا ہے اور آج تک اس چھاوئنی سے دھشتگردانہ اقدامات کئے جا رھے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh