ملت بحرین کی انقلابی تحریک جاری ہے اور بحرینی عوام نے ایک بار پھر ھزاروں کی تعداد میں مظاھروں میں شریک ھوکر اپنے مطالبات پر تاکید کی ہے۔
العالم کی رپورٹ کےمطابق ملت بحرین نے اپنے مظاھروں میں آل خلیفہ کی شاھی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سیاسی قیدیوں کی رھائي کی ضرورت پرتاکید کی۔ مظاھرین نے بحرین کے بادشاہ کو ملت بحرین کے خلاف انجام دئے جانے والے تمام جرائم کا ذمہ دار قراردیا۔ ملت بحرین نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ ملت بحرین کو آل خلیفہ کے تشدد سےبچانے کےلئے مناسب اقدام کریں۔ ادھر جمعیت وفاق ملی کے ایک رھنما ھادی الموسوی نے کھا کہ ملت بحرین اپنے ملک میں فساد اور برائیوں کےخاتمے کی خواھاں ہے۔ بحرین کے ایک اور انقلابی رھنما رولا الصفار نےکھا کہ جب تک ھمارے حقوق ادا نھیں کئےجاتے ھم احتجاج کرتے رھیں گے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررھی ہے۔