ایک امریکی تجزیہ کار نے کھا ہےکہ ایران کے انقلاب مخالف دھشتگرد گروہ ایم کے او کا نام صھیونی حکومت کے دباؤ میں دھشتگردوں کی
فھرست سے نکالا گياہے۔ اشرف نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکہ کے معروف تجزیہ نگار اور صحافی مارک کلن نے کھا ہے کہ ایم کے او دھشتگرد گروہ کا نام اسرائيل لابیوں کے دباؤ کی وجہ سے دھشتگردوں کی فھرست سے خارج کیا گیا ہے۔
انھوں نے کھاکہ اگر اس دھشتگرد گروہ کی سرگرمیاں بند نھیں ھوتی ہیں تو علاقے کو بھت زیادہ نقصان ھوگا۔ انھوں نے کھا کہ امریکہ نے صھیونی حکومت کے دباؤ میں آکر اس گروہ کا نام دھشتگردوں کی فھرست سے نکالا ہے۔
واضح رھے ایم کے او دھشتگرد گروہ نے ایران کے انقلاب کے بعد ملت ایران اور اسلامی حکومت اور انقلاب کی مخالفت کرتے ھوئے ملک میں دھشتگردانہ کاروائياں شروع کردی تھیں جن میں ھزاروں افراد شھید ھوئے ہیں۔ اس گروہ کو ایران میں منافقین کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اوراسے ھمیشہ سے مغرب بالخصوص امریکہ کی سرپرستی حاصل رھی ہے۔ ایم کے او دھشتگرد گروہ نے عراق کے سابق خونخوار ڈکٹیٹر صدام کے ساتھ مل کر بھی ھزاروں مسلمانوں کا خون بھایا ہے۔