www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ولید المعلم نے کھا: اپنے ملک کا دفاع کرنے کے لیے ھمارے پاس ایسے ھتھیار موجود ہیں جو دوسروں کو حیرت میں ڈال سکتے ہیں۔

شام کے وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ھوئے کھا: اقوام متحدہ کے معائنہ کار جھاں چاھیں تحقیقات کر لیں ھماری کوئی ٹیم ان کے ساتھ ناظر کے عنوان سے نھیں ہے۔
ولید المعلم نے کھا: شام ٹی وی کے پاس کچھ ایسی تصاویر موجود ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ مسلح افراد کو کیمیاوی ھتھیار ترکی نے دئے ہیں۔
انھوں نے تاکید سے کھا : اگر ھمارے اوپر حملہ کیا گیا تو ھم خاموشی سے تسلیم نھیں ھو جائیں گے بلکہ آخری دم تک اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔
ولید المعلم نے کھا: اپنے ملک کا دفاع کرنے کے لیے ھمارے پاس ایسے ھتھیار ہیں جو دوسروں کو حیرت میں ڈال سکتے ہیں۔
انھوں نے تاکید کی: الغوطہ الشرقیہ کے سلسلے میں ھمارے پاس کچھ ایسی اسناد ہیں جو وقت آنے پر پیش کی جائیں گی۔
انھوں نے مزید کھا: ۵ مھینہ پھلے جب دھشتگردوں نے خان العسل کے علاقے پر کیمیاوی حملہ کیا تھا تو اس وقت معائنہ کار کھاں تھے؟ جبکہ دھشتگردوں نے کیمیاوی ھتھیاروں سے قربان ھونے والوں کی لاشوں کی نبش قبر کر کے انھیں نابود کر دیا ہے۔
انھوں نے اقوام متحدہ کی معائنہ کار کمیٹی کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ھمیں ان سے کسی قسم کی کوئی توقع نھیں ہے ھمیں دفاع کے لیے شامی عوام کا ساتھ چاھیے۔
ولید المعلم نے تاکید کی: البتہ ھم نے امریکہ کے وزیر خارجہ سے یہ کھہ دیا تھا کہ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کا شام میں سفر، شام کے فائدہ میں ہے۔
انھوں نے کھا: ھم ایسے دور میں جی رھے کہ جس کی مثال جنگل کی ہے، جنگل کے سردار خود ھی قوانین بناتے ہیں اور خود ھی ان کی مخالفت کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید کھا: عراق اور شام پر حملہ در حقیقت امریکہ کے اس منصوبہ کا حصہ ہے جو ایران تک پھنچنے کے لیے اس نے تیار کر رکھا ہے۔
شام کے وزیر خارجہ نے کھا: ھمارے اور ایران کے درمیان دفاعی اعتبار سے کوئی معاھدے نھیں ھوئے ہیں لیکن ھم بھت سارے دیگر شعبوں میں تھران کے ساتھ ھم آھنگی رکھتے ہیں۔
انھوں نے کھا: شام پر حملہ سب سے زیادہ صھیونیت کے فائدے میں ہے اور در حقیقت امریکہ، اسرائیل اور دھشتگردی گروپوں جبھۃ النصرہ وغیرہ کی خدمت کرنا چاھتا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh