شامی فوج نے دمشق میں اسرائیل کے انٹیلنجس آفیسرز کا محاصرہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دمشق کے نزدیک جوبر
کے مقام پر یہ پانچ اسرائیلی فوجی باغیوں کی مدد سے سرحد کے اندر گھسنے کے بعد شامی فوجوں پر کیمیاوی مواد سے لیس ھتھیار کا استعمال کرنے جا رھے تھے کہ شامی فوجوں نے ان کا محاصرہ کر لیا۔ ان اسرائیلی افسروں نے بھاگنے کی کوشش کے دوران کیمیاوی گولے فائر کئے لیکن پھر بھی شامی فوج کے چنگل میں سے نکلنے میں کامیاب نہ ھو پائے۔ واضح رھے کہ سرت متکال نامی انٹیلیجنس گروپ اسرائیل کا خطرناک ترین گروپ شمار کیا جاتا ہے لیکن شامی فوج نے موقع پر آپریشن کر کے ان کی جانب سے دمشق پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔