www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

میانمار کے شمال مغربی علاقے میں آج اتوار کو بدھ مذھب کے تقریباً ایک ھزار افراد نے مسلمانوں کی دکانوں اور مکانوں کو نذرِ آتش کردیا۔

 یہ واقعات ان افواھوں کے بعد ھوئے جس میں کھا گیا تھا کہ ایک مسلم مرد نے ایک خاتون پر جنسی حملہ کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی اے پی کو ایک مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ ھفتے کو رات گئے ایک ھجوم نے اس پولیس سٹیشن کو گھیرے میں لے لیا جھاں مشتبہ مسلمان شخص کو رکھا گیا تھا۔ گھنٹوں احتجاج کے باوجود بھی پولیس نے اس شخص کو ھجوم کے حوالے نھیں کیا۔
اس کے بعد صبح کو مسلمانوں کے گھروں کا جلاؤ گھیراؤ کیا گیا جس میں 35 مکانات اور بارہ دکانیں جلادی گئیں۔
بدھ مذھب کے بھکشو، ویراتھو جن کے مسلم مخالف بیانات نے انھیں دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف ایک اھم شخصیت ثابت کیا ہے، نے اس فساد کی خبر اپنے فیس بک پیج پر رکھی ہے۔،
دوھزارگیارہ میں فوج کی جانب سے حکومت سویلین اداروں کو سونپنے کے بعد سے ملک شدید تشدد کی لپیٹ میں ہے۔ اس بدامنی کی وجہ سے اب تک 250 افراد ھلاک ھوچکے ہیں اور140,000 اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ھوچکے ہیں۔ تشدد کے زیادہ تر واقعات راکھین میں ھوئے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh