امریکا،افغانستان سے اسلام ختم اور وھاں کے شھریوں کو عیسائی بنانے کی کوشش کررھا ہے۔
اھل بیت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے بعض اراکین پارلیمنٹ نے امریکا کے ھاتھوں بعض افغان شھریوں کے عیسائی بن جانے کی رپورٹ دیتے ھوئے اس خطرناک اقدام کی روک تھام کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
انھوں نے کھا کہ افغان عوام کو اس وقت مغرب کی ثقافتی یلغار کا سامنا ہے۔ ایک افغان رکن پارلیمان نذیر احمد حنفی کا کھنا ہے کہ امریکا کی جانب سے افغان شھریوں کو عیسائی بنائے جانے کا عمل، ھندوستان میں انجام دیا جارھا ہے جھاں اس طرح کی سرگرمیوں کیلئے متعدد کلیسا تعمیر بھی کئے گئے ہیں۔
افغانستان کے بعض اراکین پارلیمنٹ نے اپنے ملک میں امریکا کی سرگرمیوں کا مقصد ھی مذھب کی تبدیلی اورافغان شھریوں کوعیسائی بنانا قرار دیا ہے۔