سعودی عرب کے بادشاہ اور امارات کے حکام نے مصر کے صدر مرسی کی معزولی پر خوشی اور مسرت کا اظھار کیا ہے امارات نے کچھ دن
پھلے اخوان المسلمین سے منسلک کئی افراد کو قید کی سزا سنائي تھی۔
سی این این کے حوالے سے نقل کیاگیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ اور امارات کے حکام نے مصر کے صدر مرسی کی معزولی پر خوشی اور مسرت کا اظھر کیا ہے امارات نے کچھ دن پھلے اخوان المسلمین سے منسلک کئی افراد کو قید کی سزا سنائي تھی۔ سعودی عرب کے بادشاہ نے اپنے پیغام میں مصری فوج اور عبوری صدر کو مرسی کی برطرفی پر مبارکباد پیش کی ہے ادھر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید آل نھیان نے بھی مرسی کی برطرفی پر خوشی کا اظھار کرتے ھوئے کھا کہ مصر کی فوج نے ثابت کردیا ہے کہ وہ مصری قانون کی پاسداری کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ متحدہ عرب امارات اخوان المسلمین کو ایک غیر قانونی جماعت قراردیتی ہے متحدہ امارات میں اخوان المسلمین کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔