www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ اطمینان دلایا ہے کہ علاقے کے موجودہ حالات میں حزب اللہ کامیاب رھے گي۔

لبنان کے اخبار السفیر نے رپورٹ دی ہے کہ سیدحسن نصراللہ نے حزب اللہ کے کمانڈروں سےملاقات میں کھا ہے کہ ان پر اور حزب اللہ کے خلاف میڈیا اور سیاسی حملے حزب اللہ کی کارکردگي پر کوئي اثر نھیں رکھتے بلکہ موجودہ حالات کا نتیجہ حزب اللہ کے حق میں ھی نکلے گا۔
سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کے کمانڈروں کو اطمینان دلایا کہ آئندہ دنوں میں حزب اللہ کی پالیسیوں کے صحیح ھونے کا پتہ چل جائے گا اور سب پر واضح ھوجائے گا کہ حزب اللہ نے خواہ لبنان ھو یا شام غلط پالیسی نھیں اپنائي ہے۔
انھوں نے کھا کہ حزب اللہ اور تحریک حماس رابطے میں ہیں اور ھم مل کر فرقہ واریت اور فتنہ انگيزی کی سازشوں کا مقابلہ کررھے ہیں۔ سید حسن نصراللہ نے ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات کے بارے میں کھا کہ ان سے ایران کی پالیسیوں کے صحیح ھونے کا اظھار ھوتا ہے اور یہ انتخابات ایران میں ولایت فقیہ کے زیر سایہ جمھوریت کا بھترین نمونہ ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh