لبناني فوج نے انتھا پسند سلفي ليڈر شيخ احمد الاسير کے مارے جانے سے متعلق افواھوں کي ترديد کي ہے-
لبنان کے بعض اخبارات نے پير کے روز ايسي خبرين شائع کي ہيں جن ميں کھا گيا کہ انتھا پسند سلفي ليڈر احمد الاسير اور اس کا ساتھي فضل کريم گزشتہ ھفتے فوج کے ساتھ ھونے والے جھڑپ ميں مارا گيا ہے-
لبناني فوج کے قريبي ذرائع نے بتايا ہے کہ ان کے پاس ايسي انٹيلي جينس اطلاعات موجود ہيں جن سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ دونوں سلفي ليڈر بدستورزندہ اور صيدا شھر ميں کھيں روپوش ہيں- لبنان کے جنوبي شھر صيدا ميں گزشتہ ھفتے سلفي ليڈر احمد الاسير کے مسلح حاميوں نے فوج پر حملہ کرديا تھا جس کے بعد فوج اور دھشتگردوں کے درميان زبردست جھڑپيں شروع ھوگئي تھيں- ان جھڑپوں ميں کم از کم سترہ فوجي جوان اور تيس سے زيادہ عام شھري مارے گئےتھے-