www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام سے موصولہ تازہ ترین خبر کے مطابق آج شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک چرچ کے قریب ھونے والے ھم دھماکے میں کم از کم چار افراد مارے گئے ہیں۔

دھشت گردی کا یہ واقعہ دمشق میں واقع ایک چرچ کے باھر پیش آیا جھاں پر چرچ کے باھر کھڑی ایک کار میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔ دھماکے سے چار افراد کی ھلاکت کی خبریں موصول ھوئی ہیں مگر اس تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
گذشتہ روز بھی ایک عیسائی عام شھری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اھم موضوع بنی ھوئی تھی جس کو اسکے ساتھی سمیت تکفیری دھشتگرد گروہ نے حکومت سے ھمدردی کے جرم میں سینکڑوں افراد کے سامنے بے دردی سے ذبح کر دیا تھا۔
شام کے فوجی ذرائع نے اس ملک کے جنوب مغرب میں شامی فوجیوں کی ایک کاروائی میں دسیوں دھشتگردوں کی ھلاکت کی خبر دی ہے ۔ شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ آج اس ملک جنوب میں واقع درعا کے الشبرق ، صیصون اور طفس کے علاقوں میں شامی فوج کی کاروائی میں النصرہ گروہ کے دسیوں دھشتگردوں کو ھلاک کردیا گیا ہے ۔ شام کے فوجی ذرائع نے اسی طرح اس ملک کے مغرب میں لاذقیہ کے شمال میں النصرہ گروہ کے کئی سرغنوں کی ھلاکت کی خبر دی ہے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh