لبنان کی ایک عدالت نے ۱۰ فوجیوں کو شھید کرنے کے جرم میں لبنان کے سلفی وھابی شیخ احمد الاسیر اور اس کے ۱۲۳ حامیوں کو گرفتار کرنےکا حکم صادر کردیاہے۔
لبنان کی ایک عدالت نے ۱۰ فوجیوں کو شھید کرنے کے جرم میں لبنان کے سلفی وھابی عالم دین احمد الاسیر، اس کے بھائی اور لبنان کے معروف موسیقار فضل شاکر اور ان کے ۱۲۳ حامیوں کو گرفتار کرنےکا حکم صادر کردیاہے۔ احمد الاسیر حزب اللہ لبنان اور شامی حکومت کے مخالف اور امریکہ و اسرائیل ، سعودی عرب اور قطر کے حامی ہیں۔ سلفی شیخ احمد الاسیر اور اس کے حامیوں نے کل صیدا شھر میں ایک جھڑپ کے دوران لبنان کے ۱۰ فوجیوں کو شھید کردیا تھا۔ واضح رھے کہ لبنانی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں احمد الاسیر گروہ کا فوجی کمانڈر عبد الرحمان شمندر بھی ھلاک ھوگيا۔