اسلام کا نظریہ ہے کہ انسان،مرنے کے بعد ایک خاص طریقے سے زندہ رھتا ہے۔ اگر اس نے نیکی کی ھو تواسے نعمت وسعادت ملتی ہے اور اگربراتھا تو عذاب میں ھو گا ،اور جب قیامت برپا ھو گی تو اسے عام حساب و کتاب کے لئے حاضر کیا جائے گا۔
جھاں پر انسان مرنے کے بعد قیا مت تک زندگی کرتا ہے اسے''عالم برزخ''کھتے ہیں ۔اس سلسلہ میں خدائے متعال فرماتا ہے:
"۔۔۔ومن ورآئھم برزخ الی یوم یبعثون" (مؤ منون /١٠٠)
(۔۔۔اور ان کے پیچھے ایک عالم برزخ ہے جو قیا مت کے دن تک قائم رھنے والا ہے)
"ولا تحسبنَّ الذین قتلوا فی سبیل اللّہ امواتا بل احیاءعند ربھم یرز قون " (آل عمران/ ١٦٩)
(اور خبر دار راہ خدا میں قتل ھونے والوں کومردہ خیال نہ کر نا وہ زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کے یھاں رزق پا رھے ہیں)۔