فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 04 December 2024

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

کتاب المتھجد میں ہے کہ نماز ظھر کی تعقیبات کے حوالے سے یہ دعا میں پڑھیں:


لاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ الْعَظِیمُ الْحَلِیمُ لاَ إلہَ إلاَّ اﷲُ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیمُ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِینَ

خدائے عظیم و حلیم کے سوا کوئی معبود نھیں، رب ِعرش بریں کے سوا کوئی سزاوارِ عبادت نھیں۔تمام حمد عالمین کے پالنے والے خدا ھی کیلئے ہے، 
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ
اے خدا میں تجھ سے تیری رحمت اور یقینی مغفرت کے اسباب کا سوال کرتا ھوں ،ھر نیکی سے حصہ پانے اور ھر گناہ سے
وَالسَّلامَۃَ مِنْ کُلِّ إثْمٍ۔ اَللّٰھُمَّ لاَتَدَعْ لِی ذَنْباً إلاَّغَفَرْتَہُ، وَلاَھَمَّاً إلاَّفَرَّجْتَہُ وَلاَسُقْماً إلاَّ
بچاو کا طلب گار ھوں، اے معبود! میرے ذمہ کوئی ایسا گناہ نہ چھوڑ جسے تو معاف نہ کرے۔ کوئی غم نہ دے جسے تو دور نہ کر دے، بیماری نہ دے مگر
شَفَیْتہَ، وَلاَعَیْباً إلاَّسَتَرْتَہُ، وَلاَرِزْقاً إلاَّبَسَطْتَہُ وَلاَخَوْفاً إلاَّ
وہ جس سے شفا عطا کردے۔ عیب نہ لگا مگر وہ جسے تو پوشیدہ رکھے،رزق نہ دے مگر وہ جس میں فراخی عطا کرے، خوف نہ ھومگر
آمَنْتَہُ، وَلاَسُوءً إلاَّصَرَفْتَہُ، وَلاَحاجَۃً ھِیَ لَکَ رِضاً
جس سے تو امن عطا کرے، برائی نہ آئے مگر وہ جسے تو ھٹا دے، کوئی حاجت نہ ھو مگر جسے تو پورا فرمائے اور اس میں تیری رضا
وَلِیَ فِیھا صَلاحٌ إلاَّقَضَیْتَھا یَاٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ، آمِینَ رَبَّ الْعالَمِینَ۔
اور میری بھتری ھو۔ اے سب سے زیادہ رحم کرنیوالے۔ آمین اے عالمین کے پالنے والے
پھر دس مرتبہ یہ کھیں:
بِاﷲِ اعْتَصَمْتُ، وَبِاﷲِ ٲَثِقُ، وَعَلَی اﷲِ ٲَتَوَکَّلُ اس کے بعد یہ کھیں: اَللّٰھُمَّ إنْ عَظُمَتْ ذُنُوبِی
اﷲ ھی سے متوسل ھوتاھوں، اﷲ ھی پر اعتماد ہے اور اﷲ ھی پر بھروسہ کرتا ھوں۔ اے معبود! اگر میرا گناہ بڑا ہے
فَٲَنْتَ ٲَعْظَمُ، وَ إنْ کَبُرَ تَفْرِیطِی فَٲَنْتَ ٲَکْبَرُ، وَ إنْ دامَ بُخْلِی فَٲَنْتَ ٲَجْوَدُ
تو تیری ذات سب سے بلند ہے۔ اگر میری کوتاھی بڑی ہے تو تیری ذات بزرگ تر ہے اور اگر میرا بخل دائمی ہے تو، تو زیادہ دینے والا ہے
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِی عَظِیمَ ذُنُوبِی بِعَظِیمِ عَفْوِکَ، وَکَثِیرَ تَفْرِیطِی بِظَاھِرِ کَرَمِکَ، وَاقْمَعْ
اے اﷲ! اپنے عظیم عفو سے میرے بڑے گناہ بخش دے، اپنے لطف وکرم سے میری بھت سی کوتاھیاں معاف کر دے اور اپنے فضل
بُخْلِی بِفَضْلِ جُودِکَ اَللّٰھُمَّ مَا بِنَا مِنْ نِعْمَۃٍ فَمِنْکَ لاَ إلہَ إلاَّ ٲَنْتَ ٲَسْتَغْفِرُکَ وَٲَتُوبُ إلَیْکَ۔
اورعطا سے میرا بخل دور کردے۔ یا خدایا! ھمارے پاس جو نعمت ہے وہ تیری طرف سے ہے تیرے سوا کوئی معبود نھیں ۔میں تجھ سے بخشش چاھتا اور تیرے حضور توبہ کرتا ھوں ۔
 

Add comment


Security code
Refresh