رھبر عظیم الشان سید علی خامنہ ای، عصر موجود میں سالار انسانیت کی شخصیت و خوبیوں کے بیگانے بھی اعتراف کئے بناء نہ رہ سکے۔ مغربی ذرائع ابلاغ میں معروف ترین مجلہ TIME رھبر انقلاب کے متعلق کھتا ہے کہ ایران کا 78 سال کا رھبر کون ہے؟
ٹائمز مجلہ کہ جو مغربی ممالک میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا رسالہ ہے، اس کے ایک مضمون میں انقلاب اسلامی کے بے نظیر رھبر کے بارے میں انتھائی افتخار آمیز باتیں منتشر کی گئی ہیں۔
عالمی اردو خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹائمز مجلہ مغربی ذرایع ابلاغ میں ایک اصلی رکن شمار ھوتا ہے اور مغربی مجلات میں اس کو پڑھنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اس مجلہ نے اپنے فرنٹ پیج کے مقالہ میں دنیا کے دوسرے رھبروں کے مقابلہ میں انقلاب اسلامی ایران کے یکتائے روزگار رھبر کے بارے میں لکھا ہے ایران کے 78 سال کے رھبر نے 28 سال تک ایک ایسے ملک کی رھبری کی ہے کہ جو مشرق وسطٰی کے ملکوں میں سب سے زیادہ بحرانوں سے گزرا ہے اور سب سے زیادہ پرامن ملک ہے۔
ایران کا 78 سال کا یہ رھبر لگاتار 3 گھنٹے تک تقریر کرتا ہے، جس میں ایک جملہ بھی تکراری نھیں ھوتا ہے اور پانی کا ایک قطرہ بھی وہ استعمال نھیں کرتا ہے (علم سیاست میں اس کو تکلم سہ وجھی کھا جاتا ہے) ایران کے رھبر نے مسلسل 80 منٹ تک تکلم سہ وجھی کے عنوان والی تقریر کرکے ھٹلر اور چرچیل کے سہ وجھی تکلم کے ریکارڈ کو کہ جو 9 منٹ پر مشتمل تھا، توڑ دیا ہے۔
ایران کے 78 سال کے رھبر نے حالانکہ اقتصادیات کا کوئی بھی تخصصی درس نھیں پڑھا ہے، اپنے ملک کے لئے جدید اقتصادیات پر مبنی مباحث کے عنوان سے کئی سو صفحات پر مشتمل ایک منصوبہ لکھا ہے کہ جس کی بین الاقوامی سطح کے ماھرین اقتصادیات نے تعریف کی ہے۔
ایران کا 78 سال کا رھبر اپنی ایک گھنٹے کی تقریر میں اپنے ملک کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتا ہے اور ملک کے افراد کو قوت اور ضعف کے نکات سے آسان ترین الفاظ میں آگاہ کرتا ہے۔
ایران کا 78 سال کا رھبر معاشرے کے ایک کم آمدنی والے انسان کی طرح زندگی بسر کرتا ہے اور سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نے اپنے بچوں کو ملکی سطح پر کوئی پوسٹ نھیں دی ہے۔
ایران کا 78 سال کا رھبر اپنے ایک الٹی میٹم کے ذریعے دوسرے ملک کے بادشاہ کو لرزا براندام کر دیتا ہے (جیسا کہ منٰی کے دردناک واقعہ کے بعد انھوں نے کیا) یھاں تک کہ ان کی تقریر کے دوسرے ھی دن تمام وعدوں پر عمل ھونا شروع ھو جاتا ہے۔
ایران کے رھبر کا 8 سال کی جنگ میں سب سے زیادہ محاذ جنگ پر رھنے کا ریکارڈ ہے۔ ایران کا 78 سال کا رھبر بین الاقوامی مسائل اور دنیا کے سیاسی مستقبل کا بالکل درست اور صحیح محاسبہ کرتا ہیں اور پیشن گوئی کرتا ہے (جیسے برجام، یمن کی جنگ اور امریکا کے صدر ٹرامپ کے بارے میں آپ نے کیا)۔
ایران کا 78 سال کا رھبر اتنا دور اندیش اور طاقتور سیاست مدار ہے کہ عالمی سطح پر سب سے بڑی نرم جنگ کو کہ دنیا کی بڑی بڑی جاسوس ایجنسیوں کے توسط سے کئی سال پھلے جس کا منصوبہ بنایا گیا تھا، اپنی چند منٹ کی ایک تقریر میں ناکام بنا دیتا ہے۔
آپ نے دنیا میں کس کو دیکھا ہے کہ وہ 78 سال کی عمر میں اکیلا پھاڑوں کے اوپر چھل قدمی کرتا ہے۔ اس مجلہ کی یہ دقیق تحلیل اور اس کا یہ تجزیہ دنیا کے تمام رھبروں کے مقابلہ میں انقلاب اسلامی ایران کے یکتائے روزگار رھبر کے اقتدار کی نشاندھی ہے کہ دنیا میں کروڑوں افراد جس کے دل دادہ ہیں۔
78 سالہ رھبر عظیم الشان اور ٹائم میگزین
- Details
- Written by admin
- Category: خاص موضوعات
- Hits: 1487