جیسا کہ ھم نے دوسرے موارد میں بھی ذکر کیا ہے کہ انسان کی تقدیر کو بدلنے کے لئے دعا بھت موٴثر ثابت ھوتی ہے اور یہ مشیّت و رضائیت پروردگار میں بھی اثر رکھتی ہے اگرچہ و قطعی و حتمی ھی کیوں نہ ھو۔
اسی لئے اهل بیت علیهم السلام نے اپنے تمام محبین اور پیروکاروں کو امام زمانہ عجل الله تعالی فرجه الشریف کے ظھور میں تعجیل کے لئے دعا کرنے کی ترغیب دی ہے۔چونکہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظھور کا مسئلہ ایک عام مسئلہ ہے،اور اگر اهل بیت علیهم السلام کے سب محبین ظھور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے لئے دعا کریں تو دعا مؤثّر ھو گی۔جیسا که امام صادق علیه السلام نے فرمایا :
»وهکذا انتم لو دعوتم لفرّج الله عنّا«؛
«تم سب اس طرح ھو کہ اگر تم سب ظھور کے لئےدعا کرو تو خداوند زمانہٴ ظھور میں تعجیل فرمائے گا».
اس جانب بھی توجہ کرنی چاھئے کہ ھمیں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظھور میں تعجیل کے لئے دعا کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ ظھور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے لئے دعا کرنا ظھور کے انتظار کا لازمہ ہے۔امام جواد علیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں:
إنّ القائم منّا هو المهديّ الّذي يجب أن ينتظر في غيبته ويطاع في ظهوره. (بحار الأنوار : 156/51﴾
ھم آل محمد کا قائم وھی مھدى ہے کہ زمانہٴ غیبت میں جن کا انتظار کرنا اور زمانہٴ ظھور میں جن کی اطاعت کرنا واجب ہے .
جو لوگ یہ جانتے ہیں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا انتظار کرنا واجب ہے ،وہ لوگ کبھی بھی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظھور کے لئے دعا کرنے میں کوتاھی و غفلت نھیں کر سکتے۔
پس جب تک غیبت کا سلسلہ جاری ہے تب تک انتظار بھی جاری ہے اور مشیت الٰھی کو تسلیم کرتے ھوئے امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے لئے دعا کرنا بھی ضروری ہے۔
مذکورہ بیان کی رو سے ھمیں خدا سے یہ دعا کرنی چاھئے کہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظھور میں تعجیل فرمائے اور جلد از جلد غیبت کے تاریک زمانے کا خاتمہ فرمائے لیکن ھمیں ھر قسم کی عجلت اور جلد بازی سے گریز کرنا چاھئے تا ھم «وهلک المستعجلون» کے زمرے میں نہ آئیں.
امام زمانہ عجل الله تعالی فرجه کے لئے دعا کرنے کے سلسلہ میں ھماری کیا ذمہ داری ہے؟
- Details
- Written by admin
- Category: خاص موضوعات
- Hits: 1370