رھبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شھید صدر کے بارے میں فرمایا: شھید باقرالصدر زمانے کے نابغہ افراد میں سے ایک تھے، ھماری دینی درسگاھوں میں با استعداد افراد کی کمی نھیں، نھایت سجمھدار، با سلیقہ اور سخت کوش افراد موجود تھے اور ہیں جھنوں نے دین مبین اسلام کے لئے عظیم کارنامے انجام دئے ہیں، جیسے حالیہ صدی کے بزرگ مراجع عظام جو ایران اور عراق میں موجود رھے ہیں وہ سب کے سب نھایت عظیم اور با استعداد ہیں، لیکن جو نابغہ ھوتا ہے اس کی الگ ایک خصوصیت ھوتی ہے ھرکوئی اس قسم کے نبوغ سے سرشار نھیں ھوتا ہے، میرے خیال میں مرحوم صدر ایک نابغہ تھے کیونکہ جو کام شھید صدر کرسکتے تھے وہ کام بھت سے علماء، فقھاء اور حوزہ علمیہ کے متفکرین نھیں کرسکتے۔
شھید صدر وسیع ذھنیت کے مالک تھے اور عالم اسلام کی ضرورتوں کو سمجھتے تھے اور حاضر جواب ھونے کے ساتھ ساتھ ھرنیک کام کے لئے ھمہ وقت تیار رھتے تھے۔
شھید باقرالصدر جب نجف اشرف میں تھے تو ان کے امام خمینی اور ان کے رفقاء کے ساتھ اتنے تعلقات نھیں تھے، عام طور پر ایک طالب علم کی حیثیت سے امام کی ملاقات کے لئے جاتے تھے لیکن جونھی ایران میں اسلامی انقلاب آیا اور امام خمینی تھران تشریف لائے تو شھید باقرالصدر نے اپنے شاگردوں سے اپنا یہ معروف جملہ کھا: "ذوب بشوید در امام خمینى همچنان که او در اسلام ذوب شده" یعنی تم لوگ امام خمینی کے ساتھ اس طرح گھل مل جاؤ جس طرح وہ اسلام کے ساتھ گھل مل گئے ہیں"، تم اپنے آپ کو خمینی میں فنا کردو جس طرح خمینی نے خود کو اسلام میں فنا کردیاہے۔
شھید صدر کا یہ جملہ معروف ہے جسے کبھی فراموش نھیں کیا جائے گا۔ اس قسم کے جملے وھی کہہ سکتے ہیں جو نھایت عظیم سمجھ کے مالک اور انقلاب کی اھمیت کوجان چکے ھوتے ہیں۔
دوسری طرف ھمارے پاس کچھ ایسے افراد بھی ہیں جو انقلاب کے چالیس سال گزرنے کے بعد بھی انقلاب کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ انقلاب کیا ہے؟ اور اس کی اھمیت کیا ہے؟ لیکن شھید باقرالصدر عراق میں بیٹھ کر انقلاب اسلامی کی اھمیت کو درک کرگئے اور اس قسم کے عظیم جملے کھے۔ یھی نبوغ اور نابغہ ھونے کی علامت ہے، خطے کے مسائل کے بارے میں درست شناخت رکھنا، پھر نھایت خوبصورت انداز میں بیان کرنا، نھایت ھوشیاری کی علامت ہے۔
شھید صدر ایک علمی نظریہ پرداز ھونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھے، میرے خیال میں آقائے صدر ایک منفرد انسان تھے اگر انھیں بے مثال نہ بھی کھیں تو کم سے کم مثال ضرور کہہ سکتے ہیں۔
ھماری دینی درسگاھوں میں بڑی شخصیات موجود ہیں لیکن شھید باقرالصدر کچھ خاص خصوصیتوں کے مالک تھے جس کی وجہ سے اللہ تعالی نے انھیں شھادت نصیب فرمائی، ھماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کے درجات کو بلند فرمائے۔
شھید باقر الصدر رھبر انقلاب اسلامی کی نگاہ میں
- Details
- Written by admin
- Category: خاص موضوعات
- Hits: 1493