www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

470883
فضائل اخلاقی میں سے ایک چیز جو رمز محبوبیت ھے اور جلب محبت و دوستی کا بھترین ذریعہ ھے وہ ” تواضع و فروتنی “ ھے ، متواضع شخص اپنے اس اخلاقی فریضہ کے سبب معقول حد تک ترقی کر لیتا ھے ۔
یہ بات ضرور ذھن میں رکھئے کہ ” تواضع “ اور ” چاپلوسی “ میں زمین آسمان کا فرق ھے، انمیں سے ھر ایک کا حساب الگ ھے ۔ کیونکہ تواضع فضیلت اخلاقی کی حکایت کرتی ھے اور شرافت نفس ،

470882
بشری حیات کا افق ھمیشہ فروغ محبت سے روشن و تابناک رھا ھے ۔ محبت کے نتائج بڑے دور رس ھوتے ھیں ۔ انسان کی مادی و معنوی ترقی میں محبت بڑے عجیب انداز سے اثر انداز ھوتی ھے ۔ یہ عظیم طاقت فطرت کی رہ گذر سے ھوتے ھوئے انسانی ضمیر میں خمیر ھو کر ایک گھرے اور بیکراں سمندر میں جا کر ختم ھو جاتی ھے ۔

470881
”حب ذات “کاغریزہ انسانی فطرت میں ان بنیادی غرائز میں سے ھے جو بقائے حیات کے لئے ضروری ھے ، انسان کی اپنی حیات سے دلچسپی اور اس کی بقاء کے لئے کوشش کا سر چشمہ یھی ” حب ذات“ ھے ، اگر چہ یہ فطرت کا عطا کردہ ذخیرہ ایک بھت ھی نفع بخش طاقت ھے اور بھت سے پسندیدہ صفات کو اسی غریزہ کے ذریعہ انسان میں پیدا کیا جا سکتا ھے ۔ لیکن اگر یہ غیر معقول صورت میں اور بطور افراط نمایاں ھو جائے تو مختلف برائیوں اور اخلاقی انحرافات کا سبب بھی بن جاتا ھے ۔