علماء اسلامی بحرین کی کونسل نے قومی اتحاد کےلئے منشور وحدت ترتیب دیا ہے۔
علماء اسلامی بحرین کی کونسل نے اس ملک میں قومی اتحاد کومضبوط بنانے اور مذھبی وفرقہ وارانہ اختلافات کےخاتمے کےلئے منشور وحدت مرتب کیا ہے۔
علماء اسلامی بحرین کےمنشوروحدت میں قوموں اور اسلامی حکومتوں کےدرمیان مفاھمت پرتاکید کےساتھ ھی آزادی فلسطین کےمسئلے کو تمام مسلمانوں کااصلی مسئلہ قرار دیاگیا ہے اور صھیونی حکومت سےدشمنی اوراس کےمقابلے میں استقامت وپائیداری کےقانونی ھونے پرتاکیدکی گئی ہے۔
ایک اور رپورٹ کےمطابق بحرینی دارالحکومت منامہ کی ایک عدالت نے بدھ کو نھایت بےبنیاد الزامات کی بنا پر چھ بحرینی شھریوں کودس سال قید کی سزا سنائی ہے۔