www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام کے صدر بشار اسد نے کھا ہے کہ اگر یورپی ممالک نے دھشتگرد باغیوں کو مسلح کرنے کی کوشش بھی کی تو انھیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

 انھوں نے ایک جرمن اخبار کو انٹرویو دیتے ھوئے کھا کہ اگر یورپی ممالک نے دھشتگردوں کو اسلحہ فراھم کیا تو یورپ کا پر سکون خطہ دھشتگردوں کے گڑھ میں تبدیل ھو جائے گا اور یورپ کو اسکی قیمت چکانا پڑے گی۔
انھوں نے کھا کہ ایسے اقدام سے دھشتگرد ماھر جنگجووں میں تبدیل ھو جائیں گے اور ایک بار پھر اپنی افراطی آئیڈیولوجی کے ساتھ پلٹ آئیں گے۔
بشار اسد نے برطانیہ، امریکہ اور فرانس کے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا کہ شامی فوجوں نے دشتگردوں کے خلاف کیمیاوی ھتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ اگر یورپ اور امریکہ کے پاس اس بات کا کوئی چھوٹا سا ثبوت بھی ھوتا تو وہ اس کو عوام الناس کے سامنے لے آتے۔
 

Add comment


Security code
Refresh