ترکی میں حکومت کی مخالفت اورحمایت میں مظاھرے جاری ہیں۔ترکی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں
مظاھرین نے پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے کیے ہیں اورپولیس نے مظاھرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
ترکی میں بڑے پیمانے پر ھونے والے مظاھروں کے بعداس ملک کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے احتجاج کرنے والے رھنماوٴں سے کل ملاقات کرنے کااعلان کیا ہے ۔
واضح رھے کہ ترکی کے مختلف شھروں میں کئی روز سے مظاھرے جاری ہیں جبکہ دارالحکومت انقرہ میں مسلسل تیسری رات پولیس اور مظاھرین کے درمیان جھڑپیں ھوئیں اور پولیس نے استنبول اور انقرہ میں مظاھرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاھرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔
ترکی میں گزشتہ کئی روز سے ھونے والی جھڑپوں اور حکومت مخالف مظاھروں میں متعدد افراد ھلاک اور سینکڑوں زخمی اور گرفتار ھوئے ھیں۔