www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ایران کےآئین کی نگراں کونسل کےترجمان عباس علی کدخدائی نے صدارتی امیدواروں کی لیاقت کا دوبارہ جائزہ لئے جانے کی تردید کی ہے۔

عباس علی نے آج ایک بیان میں کھا ہے کہ آ‏ئين کی نگراں کونسل میں صدارتی امیدواروں کی لیاقت کا دوبارہ جائزہ نھيں لیاگیا ہے۔
عباس علی کدخدائی نے کھاکہ انتخابی قوانین کی اٹھاونویں شق کےمطابق امیدواروں کی صلاحیتوں کا دوبارہ جائزہ لیاجاسکتا ہے۔
درایں اثناایک صدارتی امیدوارغلام علی حداد عادل نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کااعلان کیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق صدارتی امیدوار غلام علی حداد عادل نے آج ایک بیان میں گيارھویں دور کے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کااعلان کرتے ھوئے ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وہ رھبرانقلاب اسلامی کےمدنظرمعیارات کی پابندی کرتے ھوئے ایسے امیدواروں کووٹ دیں جو انقلاب اسلامی کے نظریے اور امام حمینی (رح) اور رھبرمعظم کےمدنظراقدار کی حمایت کریں۔
گیارھویں دور کےصدارتی انتخابات چودہ جون دوھزارتیرہ کوھوں گے۔
 

Add comment


Security code
Refresh