www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ترک پولیس کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ملک میں عوامی احتجاج شروع ھونے کے بعد اب تک چھ پولیس 

اھلکاروں نے خود کشی کرلی ہے۔ حریت اخبار کی رپورٹ کے مطابق فاروس سرز نے کھاکہ چھ کے چھ پولیس اھلکاروں نے عوام پر پولیس کے تشدد پر کی جانے والی شدید تنقیدوں سے پڑنے والے نفسیاتی دباو کی بناپر خود کشی کی ہے۔ واضح رھے کہ ترکی میں عوامی احتجاج کو دس دن ھورھے ہیں۔عوام وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی پالیسیوں پر احتجاج کررھے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق ترک پولیس نے انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے سے مظاھرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن اور دھویں کے گرینیڈ استعمال کئے۔ ان مظاھروں میں اب تک تین افراد ھلاک اور پانچ ھزار زخمی ھوچکے ہیں۔ ترکی میں عوامی احتجاج ساٹھ شھروں میں پھیل چکے ہیں لیکن ان میں ابھی تک کوئی کمی نھیں آئی ہے
 

Add comment


Security code
Refresh