www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ھونے پر میاں نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے الگ الگ پیغامات میں پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ھونے پر مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ان پیغامات میں پاکستانی عوام کو بھی مبارکباد پیش کی گئي ہے۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے اپنے پیغام میں پاکستان میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد اور مسلم لیگ ن کی کامیابی کو اس ملک میں جمھوریت کی علامت قرار دیا ہے۔ اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ھمیں یقین ہے کہ میاں نواز شریف کی حکومت کے زمانے میں ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات میں مزید توسیع آئے گي۔
ڈاکٹر علی لاریجانی کے پیغام میں آيا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اقتدار کی پرامن منتقلی سے اس بات کی نشاندھی ھوتی ہے کہ پاکستانی عوام کو میاں نواز شریف اور ان کی جماعت پر بھت زیادہ اعتماد ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh