قولناوالعمل تنظیم لبنان کے صدر نے کھا : اسلامی انقلاب ایران کی کامیابی کا راز آمریکا اور سامراجی دنیا کے تسلط سے مقابلہ تھا جو کہ
امام خمینی (رہ) اور حضرت آیت الله خامنهای کی قیادت و رھبری سے انجام پایا ۔
لبنان کے اھل سنت عالم دین اور قولنا و العمل تنظیم لبنان کے صدر شیخ احمد قطان نے رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر سے گفت و گو میں بیان کیا : حضرت آیت الله خامنهای نے اپنی صلاحیت کی وجہ سے امام خمینی (ره) کی سیرت کو جاری رکھا ، اس طریقہ سے کہ اسلامی انقلاب ان نورانی شخصیت پر تکیہ کرتے ھوئے اتحاد اور آزادی طلب راستہ کو قدرت کے ساتہ قائم رکھا ۔
احمد قطان نے بیان کیا : آیتالله خامنهای کی غیر معمولی خصوصیت مسلمان قوموں کو ان کی مضبوط و عوامی قیادت کو قبول کرنے کا سبب بنی ہے اور یہ بزرگ شخصیت کو اسلامی انقلاب ایران کا مشعل دار اور امام خمینی (ره) کے راستہ کو جاری رکھنے والا جانا ہے ۔