آج پورے ایران میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (قدس سرہ) کی چوبیسویں برسی منائی جارھی ہے۔برسی ميں شرکت کےلئے پوری دنیا سے امام خمینی(رہ) کے ھزاروں پیرو
تھران پھنچ چکے ہيںپیر کے دن تھران میں غیرملکی مھمانوں سےخطاب کرتے ھوئےاسلامی جمھوریہ ایران کے صدرڈاکٹراحمدی نژاد نے کھا ہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رہ) دنیاکےتمام غیرمنصفانہ نظام کےخلاف اٹھ کھڑے ھوئے۔
صدرمملکت نے پیر کےدن تھران میں غیرملکی مھمانوں سےملاقات میں کھاکہ اسلامی جمھوریہ کےبانی سماجی نظام میں اصلاح کےلئے جغرافیائی سرحدوں کے قائل نھيں تھے اوراسی بنا پر امام خمینی(رہ)، دنیا کےتمام غیرمنصفانہ نظام کےسامنےاٹھ کھڑے ھوئے۔
صدرمملکت نے امام خمینی(رہ) کےنظریات کاسرچشمہ الھی مفاھیم کوقرار دیا اورکھا کہ آج کی دنیا میں انصاف کاقیام، اسلامی جمھوریہ کےبانی کاسب سےبڑا مقصد تھا۔
بانی انقلاب اسلامی کی چوبیسویں برسی کےموقع پر ھونےوالےپروگراموں کوکوریج دینے کےلئے دنیا کےمختلف ملکوں کےاسی صحافی اور نامہ نگار بھی تھران آئےھوئے ہیں۔
تھران پھنچنے والے صحافیوں میں امریکہ ، برطانیہ ، فرانس، چین ، کویت ، ترکی ، جاپان ، روس، جرمنی ، عراق ، متحدہ عرب امارات، قطر ، فلسطین ، افغانستان اورلبنان کےصحافی بھی ہیں۔
بانی انقلاب اسلامی کی برسی کےپروگراموں میں شرکت کے لئے تھران پھنچنےوالے اکثر صحافی، صدارتی انتخابات سےمتعلق خبروں کوبھی کوریج دیں گے۔