عراق کے وزیر اعظم "نوری مالکی"کا بھتیجا شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے کی حفاظت کرتے ھوئے شھید ھو گیا ہے۔
السفیر نیوز ایجنسی نے اس خبر کی تائید کرتے ھوئے لکھا ہے: "علی حسین مالکی" عراق کے ایک گروپ کے ساتھ دمشق میں حضرت زینب (س) کے روضے کی حفاظت کے لیے شام گیا ھوا تھا اور حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے کے قریب دھشتگردوں کے ساتھ ھونے والی ایک جھڑپ میں شھید ھو گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شام میں سرگرم تکفیری دھشتگردوں کی طرف سے شام میں تمام اسلامی مقدسات مخصوصا روضہ حضرت زینب (س) کو منھدم کرنے کی دی گئی دھمکی کے بعد عراق اور لبنان سے کچھ عاشقان اھلبیت(ع) اس روضے کی حفاظت کے لیے شام پھنچ گئے تھے اور اب تک روضے کی حفاظت کر رھے ہیں۔