فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی انتظامیہ اور اسرائیل کے مابین ھونے والے مذاکرات پر متنبہ کیا ہے۔
فلسطین کے اطلاع رسانی کے مرکز کی آج کی رپورٹ کے مطابق حماس نے اسرائیل کے ساتھ ھر قسم کے روابط کی برقراری کی مخالفت کرتے ھوئے کھا کہ فلسطینی حکام کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ھر قسم کے روابط کی برقراری،فلسطینی عوام کے دکھ،درد ،رنج و الم اور فلسطینیوں کے حقوق سے چشم پوشی کے مترادف ہے۔
تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی حکومت کی جانب سے 1000رھائشی مکانات تعمیر کرنے کے منصوبے کی منظوری کی بھی مذمت کرتے ھوئے فلسطینی انتظامیہ کی جانب سےاسرائیل کے ساتھ ھر قسم کے روابط کی برقراری کی مخالفت کی۔