www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سوریہ کے ایک سنی مفتی نے کھا: قدس شریف کی آزادی سوریہ کی بقا میں پوشیدہ ہے و نیز لبنان کی بقا، عرب اور امت اسلامیہ کے اتحاد کا ضامن ہے۔

 سوریہ کے ایک سنی مفتی شیخ احمد بدرالدین حسّون نے لبنان میں موجود سوریہ کی سفارت میں منعقد ھونے والے عالمی تقریب مذاهب اسلامی کونسل کی قدردانی کے پروگرام میں کھا: سوریہ جو فلسطینیوں کی حمایت اور عالم اسلام و عرب دنیا میں اتحاد کی قیمت ادا کررھا ہے، کو ھرگز اس کی عوام کے خون ، قتل و ویرانیوں کے ساتھ یک و تنھا نہ چھوڑ دیا جائے ۔
حسون نے مزید کھا: اس ملاقات میں مخالفین سے ھمارا مطالبہ ہے کہ مذاکرات کی بینچ پر بیٹھ کر سوریہ جو پیغمبروں کی تمنا ہے اس کا تحفظ کریں ۔
انھوں نے واضح طور پر کھا: روداری، مصالحت، امت اسلامیہ اور عرب دنیا میں اتحاد کے استحکام اور ھرج ومرج کو روکنے کی غرض سے ھم لبنان آئے ہیں ۔
شام کے مفتی نے یاد دھانی کی: عالمی تقریب مذاهب اسلامی کونسل کی ذمہ داریاں فقط فقهی اور مذهبی نھیں ہیں بلکہ عالم اسلام اور بشریت میں صلح و مصالحت کی برقراری بھی اس کا اھم وظیفہ ہے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh