www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کھا ہے کہ اسرائیلی حکام نے فلسطینی مریضوں کو زھر دینے کی کوشش کی ہے۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ‘‘نیوز نور’’ کے مطابق غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کھا ہے کہ اسرائیلی حکام نے فلسطینی مریضوں کو زھر دینے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے کھا کہ اسرائیل سے درآمد کئے گئے سلنڈروں میں نٹرس آکسائڈ کے بجائے کاربن ڈائی آکسائڈ پایا گیا۔
فلسطینی وزیر صحت مفید المکحلاتی نے کھا کہ شفاء اسپتال میں ڈاکٹروں کی چوکسی سے ایک بڑی آفت کو روکا گیا۔
انھوں نے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ماھرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ سرجیکل آپریشن کیلئے استعمال ھونے والی NO2 گیس کے بجائے سلنڈروں میں CO2 گیس موجود تھی۔
فلسطینی وزیر صحت نے کھا کہ مریضوں کو زھر دینے کے ذمہ دار اسرائیل ہے کیونکہ غزہ کے اسپتالوں میں استعمال ھونی والی نائٹرس آکسائد گیس صرف اسرائیل سے ھی برآمد ھوتی ہیں۔
مفید المکحلاتی نے کھا کہ انھوں نے ورلڈ ھیلتھ آرگنائزینش اور ریڈ کراس کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کی پوری طرح سے تحقیقات کرے۔
 

Add comment


Security code
Refresh