مرکز اھلسنت پر شھدائے اھلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کھا کہ ھم اپنے قائدین کے
نقش قدم پر چلتے ھوئے ملک سے انتھا پسندی، دھشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کھا ہے کہ اسلام و ملک دشمن دھشتگرد قوتیں اسلام کی سربلندی اور عوام کی فلاح و بھبود کے کاموں سے نھیں روک سکتیں، شھادت مومن کا زیور ہے، پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن سرکار دو عالم (ص) کی ناموس کے تحفظ اور قائدین کے نیک مشن کو جاری رکھنے کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا عزم رکھتا ہے، پاکستان سنی تحریک کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ھوں کہ انھوں نے شھادت قبول کرکے پیغام دے دیا کہ کوئی بھی دھشتگرد یا سازشی عناصر اسلام اور پاکستان کو نقصان نھیں پھنچا سکتے، شھادت ان ھی لوگوں کی منزل ھوتی ہے جو اللہ عزوجل کے کاموں میں لگ جاتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، شھادتوں کا سفر رکا نھیں ہے دنیا دیکھ لے PST کے متوالے دھشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں، ھم اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ھوئے ملک سے انتھا پسندی، دھشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ پاکستان کو دنیا کیلئے ماڈل بنانا ھمارے اکابرین کا خواب تھا اور اسے عملی جامہ پھنانے کیلئے جدوجھد کرتے رھیں گے۔ ان خیالات کا اظھار انھوں نے مرکز اھلسنت پر شھدائے اھلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ اس موقع پر شھزادہ بلال قادری، فھیم الدین شیخ، شھزاد قادری، طیب قادری و دیگر بھی موجود تھے۔
ثروت اعجاز قادری نے کھا کہ کارکنان، ذمہ داران اپنی صفوں کو مضبوط کرلیں، ھماری منزل دنیا کی غرض و غائیت نھیں مدینہ منورہ ہے، کارکنان، ذمہ داران عوام کی فلاح و بھبود کو اپنا شعار بنائیں اور بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کریں، ٹارگٹ کلرز، دھشتگرد جلد اپنے منطقی انجام کو پھنچیں گے، ھم مایوس نھیں ہیں سسٹم بھتر ھوا تو حالات بھی بھتر ھونگے، ترقی استحکام، خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ ھم ذات پات سے باھر نکل کر خدمت کے جذبے سے سرشار ھوکر ملک کی خدمت کریں۔ انھوں نے کھا کہ کارکنان آپس میں یکجھتی کا مظاھرہ کرتے ھوئے تنظیمی کاموں کو فروغ دیں، درگذر اور برداشت کے فلسفے پر عمل پیرا ھوکر ھی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔