غزہ میں فلسطین کی منتخب حکومت نے آئندہ تعلیمی سال سے اسکول کی نصابی کتابوں میں فلسطین کو آزاد کرانے کی راھوں اور صھیونی حکومت کے خلاف مختلف طرح کی
جدوجھد کے بارے میں اسباق شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قدس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی منتخب حکومت میں وزارت تعلیم کے مشیر جمال ابو ھاشم نے کھا کہ حکومت نصاب کی کتب میں نئے اسباق شامل کرنے کی کوشش کررھی ہے تا کہ فلسطینی بچوں کو سرزمیں فلسطین کی آزادی اور صھیونی حکومت کے خلاف مختلف طرح کی جدو جھد سے آشنا کرایا جائے۔ انھوں نے کھا کہ نصابی کتابوں میں فلسطین کے جغرافیا، مذھبی صورتحال اور اسٹراٹیجیک اور سکیورٹی مسائل شامل کئے جائيں گے۔ جمال ابو ھاشم نے کھا کہ نصابی کتابوں میں فلسطین کی مجاھد شخصیتوں کی زندگي کے گوشے بھی شامل کئےجائيں گے۔ انھوں نے کھا کہ بچوں کو اسکول کی کتابوں کے ذریعے صھیونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں، بالفور اعلان، روز نکبت اور فلسطینیوں کے قتل عام کےبارے میں بھی مطلع کیا جائے گا۔ جمال ابو ھاشم نے کھا کہ اسکولوں کی کتابوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حق بازگشت، فلسطین کی آزادی کے منصوبوں، حماس سمیت مختلف فلسطینی گروھوں سے بھی آشنا کرایا جائے گا۔