اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شام مخالف قرارداد کی منظوری کے بعد روس نے اس قرارداد کی مخالفت کرتے ھوئے اسے انتھائی نقصان دہ اور تباہ کن قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر الیگزینڈر پاکین نے شام کے خلاف قرارداد پر، کہ جس کا متن قطر نے تیار کیا تھا، تنقید کی اور اسے تباہ کن قرار دیا۔ انھوں نے کھا کہ یہ قرارداد شامی حکومت کے مخالفین کے اتحاد کو شامی عوام کا واحد جائز نمائندہ سمجھتی ہے اور بین الاقوامی میدانوں میں شام کی نمائندگی اس گروہ کو منتقل کرنے کی راہ ھموار کرتی ہے۔
روس کے نائب سفیر نے جنرل اسمبلی میں اس قرارداد کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ھوئے کھا کہ واضح ہے اس قرارداد کا مسودہ تیار کرنے والوں نے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے بارے میں نھیں سوچا اور انھوں نے شام کی موجودہ صورت حال کو نظرانداز کیا۔ یہ چیز صرف مخالفین کو ترغیب دلا رھی ہے کہ وہ شام میں حکومت کی تبدیلی کے لیے اپنے مسلح اقدامات جاری رکھیں۔