بحرین کی قومی اور اسلامی تنظیم الوفاق نے اس ملک میں تین دن کے اندر آل خلیفہ کے حفاظتی دستوں کے ھاتھوں ۳۰ بحرینیوں کے گرفتار اور ۷ کے زخمی ھونے کی خبر دی ہے۔
بحرین کی قومی اور اسلامی تنظیم الوفاق نے اپنے ایک بیان میں بحرین کی طاغوتی حکومت کے خلاف عوامی احتجاجات میں اضافہ ھونے کی خبر دی ہے اور کھا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں ملک کے ۷۱ مختلف علاقوں میں حکومت مخالف مظاھرے ھوئے ہیں اور مظاھرین کو سرکوب کرنے کے لیے آل خلیفہ کے حفاظتی دستوں نے آنسو گیس اور چھرے دار گولیوں کا استعمال کیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ گزشتہ تین دن کے دوران بحرین کی طاغوتی حکومت نے ۳۰ عام شھریوں کو گرفتار اور ۷ کو زخمی کر دیا ہے جبکہ ۳۲ گھروں پر چھاپہ مار کر لوگوں کے ذاتی ساز و سامان کی توڑ پھوڑ کی ہے۔
ادھر مظٓاھرین میں سے چھ افراد کو گرفتار کر کے جسمانی اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ تحریک انقلاب میں فعال چند افراد کو چھرے دار گولیوں اور زھریلی گیس سے صدمہ پھنچایا گیا ہے۔
واضح رھے کہ بحرین میں گزشتہ دو سال سے عوام حکومت کے مظالم سے تنگ آ کر ملکی نظام میں تبدیلی لانے کی غرض سے صدائے احتجاج بلند کر رھے ہیں لیکن بار بار انھیں دبانے کی کوشش کی جا رھی ہے اور کوئی بھی عالمی تنظیم آل خلیفہ حکومت کے خلاف زبان نھیں کھول رھی ہےجبکہ خود انسانی حقوق تنظیموں کے نمائندوں نے بحرین میں عوام پر ھونے والے مظالم کی تصدیق کی ہے۔