ھندوستان کے دارالحکومت نئی دھلی اور اس کے نواحی علاقوں میں مسلمانوں نے دمشق میں صحابی رسول(ص) حضرت حجر بن عدی(رض) کے مزار کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاھرے کیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ان احتجاجی مظاھروں میں شیعہ و سنی مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاھرین سے شیعہ و سنی رھنماؤں نے خطاب کیا اور دھشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کرتے ھوئے اس قسم کے واقعات کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ مظاھرین نے امریکہ اسرائیل اور تکفیری دھشت گردوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
دوسری جانب ھندوستان کے ممتاز عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے ارنا سے بات چیت کرتے ھوئے پیغمبر اکرم (ص)کے جلیل القدر صحابی حضرت حجر بن عدی(رض) کے مزار کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور کھا کہ دھشت گردی کا یہ واقعہ عالم اسلام کے مقام و مرتبے کے لیے ایک چیلنج اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے لیے امریکہ اور صھیونی حکومت سازش کا ایک حصہ ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو مغرب کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ھو جانا چاھیے۔