www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سعودی عرب کے شیعہ نشین مشرقی علاقہ میں شیعہ مذھب کی طرف دعوت دینے کے عنوان سے

 ایک ایس ایم ایس کرنے کے الزم میں سعودی عدالت نے تیس سالہ خاتون کو ۸ کوڑے مارنے کا حکم دیا ہے۔
سعودی عرب کے شیعہ نشین مشرقی علاقہ میں شیعہ مذھب کی طرف دعوت دینے کے عنوان سے ایک ایس ایم ایس کرنے کے الزم میں عدالت نے تیس سالہ شیعہ خاتون کو ۸ کوڑے مارنے کا حکم دیا ہے۔
راصد خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں ایک عورت کے شوھر نے عدالت میں شکایت کی کہ ایک نامعلوم نمبر سے اس کی بیوی کو ایس ایم ایس آیا ہے جس میں اسے شیعہ مذھب اختیار کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
عدالت نے تحقیقات کے بعد صوبہ قطیف کے علاقے العوامیہ میں رھنے والی ایک شیعہ خاتون کو شیعہ مذھب کی طرف دعوت دینے کا ملزم ٹھہرا کر اسے سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے چونکہ سعودی عرب میں شیعت کی تبلیغ کرنا قانونی جرم ہے۔ جبکہ اس شیعہ خاتون نے اس طرح کا کوئی ایس ایم ایس بھیجنے سے انکار کرتے ھوئے عدالت میں اپنا دفاع کرتے ھوئے کھا: عدالت کے بقول میں نے صرف ایک ایس ایم ایس ایک نامعلوم نمبر پر ارسال کیا ہے اور یہ غلطی کسی سے بھی سر زد ھو سکتی ہے۔
لیکن عدالت نے اس کے اعتراض پر عدم توجہ کرتے ھوئے اسے ۸ کوڑے مارنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رھے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں قطیف اور احساء میں ساکن شیعہ آبادی برسوں سے مختلف مذھبی اور سماجی امتیاز کا شکار ہے۔ 

Add comment


Security code
Refresh