www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کھا ہے کہ

مضبوط و مستحکم پاکستان صرف زبانی دعوؤں سے نھیں عملی کام کرنے سے بنے گا، طالبان پوری ملت اسلامیہ کیلئے خطرہ ہیں، الیکشن میں دھشتگردی کا خطرہ ہے، نگراں حکومت عملی اقدامات کرے تو دھشتگردوں کی کمر توڑی جاسکتی ہے، جمھوریت عوام کو تحفظ اور ان کے حقوق دینے کا نام ہے، جو لوگ جمھوریت کے خلاف بات کر رھے ہیں، وہ عوام کے حقوق غصب کرنیوالے ہیں، پاکستان سنی تحریک ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ چاھتی ہے۔

 انھوں نے کھا کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والے سماج دشمن ہیں، قانون نافذ کرانے والے ادارے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں، انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ھر سطح پر ھر ممکن اقدامات کئے جائیں کیونکہ شفاف انتخابات کے ذریعے آنے والی قیادت سے عوام روشن مستقبل کی توقع رکھتے ہیں، عوام کے حقوق کا حصول اور ملکی ترقی و خوشحالی کا راز شفاف منصفانہ، آزاد انتخابات میں پوشیدہ ہے۔
کالعدم تنظیموں کا الیکشن میں حصہ لینا اور ان کے کاغذات نامزدگی منظور ھونا قانون کے ساتھ مذاق ہے، ملک میں کالعدم جماعتوں کے نام بدل بدل کر کام کرنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے ناموس رسالت کا تحفظ کرنا ھمارے ایمان کا حصہ ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh