افغانستان کے ھلمند صوبے کے گورنر کے ترجمان نے اس صوبے میں بم دھماکے کی
اطلاع دیتے ھوئے اعلان کیا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں10 افراد جاں بحق اور زخمی ھوئے۔
محمد عمر زواک نے آج میڈیا کو بتایا کہ ھلمند کے ضلع مارجہ کے شورشورک علاقے سے گذرنے والی ایک گاڑی کے راستے میں بم دھماکہ کیا گیا جسکے نتیجے میں 5 عام شھری جاں بحق اور 5دیگر زخمی ھوگئے ۔ انھوں نے طالبان کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا۔
افغانستان سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاھد نے کھا کہ خوست کے قریب پولیس کی ایک گاڑی پر بم حملہ کیا گیا جس میں دو پولیس اھلکار ھلاک اور ایک زخمی ھوگیا۔
دوسری جانب افغانستان میں نیٹو ھائی کمان نے اپنے ایک ہیلی کاپٹر کے تباہ ھونے کی تصدیق کرتے ھوئے اعلان کیا کہ اس میں دو فوجی ھلاک ھوئے ۔ نیٹو نے اپنے بیان میں فنی خرابی کو ھیلی کاپٹر گرنے کی وجہ قرار دیا ہے جبکہ اس سے قبل طالبان نے اس ھیلی کاپٹر کو گرانے کا دعوی کیا تھا۔