طالبان کے ترجمان نے افغانستان کے صوبۂ فراہ کے گورنرھؤس پر حملے میں 6 امریکی فوجیوں کی ھلاکت کا دعوی کیا ہے۔
طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے بتایا کہ صوبہ فراہ کے گورنر ھاؤس پر آج صبح حملہ کیا گيا جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ ھوئي۔یوسف احمدی کے مطابق اس حملے میں 6 امریکی فوجی اور 35 افغان سرکاری اھلکار اور فوجی مارے گئے۔ طالبان کے ترجمان نے کھا کہ اس حملے میں 63 افراد زخمی بھی ھوئے ۔
ادھر افغانستان کے بعض خبری ذرائع کے مطابق صوبۂ فراہ کے گورنر ھاؤس پر ھونے والے حملے میں 74 افراد ھلاک اور زخمی ھوئے ہیں جن میں اکثر عام شھری ہیں۔
دریں اثنا صوبہ فراہ کے گورنرمحمد اکرم خپلواک نے بتایا ہے کہ گورنرھاؤس پر حملہ کرنے والوں کی تعداد 5 تھی جن میں دو حملہ آور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ھونے والی جھڑپ میں ھلاک ھوگئے۔