www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں بھٹائی رینجرز کے ھیڈ کوارٹر کے قریب دھماکے

میں اب تک 4 رینجرز اھلکار جاں بحق اور 20 افراد زخمی ھوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورنگی نمبر پانچ میں 43 ویں بھٹائی ونگ ہیڈ کوارٹر میں داخل ھونے والے رینجرز کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 15 اھلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ھوگئے۔ جناح اسپتال میں زخمی اھلکاروں میں سے 4 اھلکار شھید ھوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے باھر کھڑی موبائل بھی تباہ ھوگئی۔ ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا کھنا ہے کہ جناح اسپتال میں 4 رینجرز اھلکار زیر علاج ہیں، جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق کورنگی میں دھماکہ انتھائی شدید تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ بھٹائی رینجرز ھیڈ کوارٹر کے قریب کھڑی کئی گاڑیوں اور دیوار کو بھی نقصان پھنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں بال بیرنگ اور کیلیں استعمال کی گئیں، دوسرے دھماکے کے خدشے کے پیش نظر رینجرز نے میڈیا کو متاثرہ جگہ سے دور رھنے کی ھدایت کی ہے۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان نے رینجرز اھلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان کالعدم تحریک طالبان کا کھنا ہے کہ سکیورٹی ادارے ھمیں نشانہ بناتے ہیں، ھم انھیں نشانہ بنائیں گے۔
دیگر ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 5 میں رینجرز ھیڈ کوارٹرز کے سامنے دھماکے سے 4 اھلکار جان بحق ھوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ھونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکے کے بعد ھر طرف افراتفری پھیل گئی۔ دھشتگردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری، امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پھنچ گیا اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو مختلف ھسپتالوں میں طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا ہے جبکہ کراچی کے ھسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھشتگردی کے خطرہ کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا ہے اور پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔ نگران وزیراعظم میر ھزار خان کھوسو نے کراچی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ھدایات جاری کی ہیں کہ دھماکے میں زخمی افراد کو ھر ممکن طبی امداد فراھم کی جائے۔
 

Add comment


Security code
Refresh