شام میں دھشت گردوں نے دس افراد کو قتل کردیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں سرگرم عمل
غیرملکی حمایت یافتہ دھشت گردوں نے آج شام کے مغربی شھر حمص میں کم سے کم دس افراد کو قتل کردیا ۔ دھشت گردوں کے ھاتھوں قتل کئے گئے افراد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ ادھر شام کے ایک اور مغربی شھر حماہ میں ایک زوردار دھماکا ھونے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حماہ شھر میں آج ایک زوردار دھماکہ ھوا لیکن اس کے نتیجے میں ھونے والے امکانی جانی نقصان کی کوئي اطلاع نھیں ہے۔